المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11859
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ أَفَأَشْتَرِطُ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قُلْتُ: كَيْفَ أَقُولُ؟ قَالَ: «قُولِي لَبَّيْكَ اللهُمَّ لَبَّيْكَ مَحِلِّي مِنَ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتَنِي»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، کیا میں شرط لگا لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: میں کیسے کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: لبیک اللہم لبیک، میرا احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک دیا۔“