المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11822
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ إِذْ مَرَّ بِامْرَأَةٍ نَاشِرَةٍ شَعَرَهَا فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» فَقِيلَ: فُلَانَةُ لِامْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ، نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ نَاشِرَةً شَعَرَهَا، قَالَ: «مُرُوهَا فَلْتَخْتَمِرْ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تھے کہ ایک ایسی عورت کے پاس سے گزرے جس نے اپنے بال کھلے چھوڑے ہوئے تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ عرض کیا گیا: یہ قریش کی فلاں عورت ہے، اس نے نذر مانی تھی کہ بال کھلے رکھ کر حج کرے گی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ سر ڈھانپ لے۔“