المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11807
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا مَاتَ الْمُكَاتَبُ، وَتَرَكَ مِيرَاثًا أَوْ أَصَابَ حَدًّا فَإِنَّهُ يَرِثُ عَلَى قَدْرِ مَا أُعْتِقَ مِنْهُ، وَيُقَامُ عَلَيْهِ الْحَدُّ بِقَدْرِ مَا أُعْتِقَ مِنْهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مکاتب (وہ غلام جس نے آزادی کا معاہدہ کر رکھا ہو) فوت ہو جائے اور میراث چھوڑے، یا اس سے کوئی ایسا جرم سرزد ہو جس پر حد لازم آتی ہو، تو وہ اتنی ہی میراث پائے گا جتنا حصہ اس میں آزاد ہو چکا تھا، اور اس پر اتنی ہی حد قائم کی جائے گی جتنا حصہ اس میں آزاد ہو چکا تھا۔“