المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْعَرْزَمِيُّ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا أُنْزِلَتْ {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا} [الأحزاب: ٤٥] دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا وَمُعَاذًا، وَقَدْ كَانَ أَمَرَهُمَا أَنْ يَخْرُجَا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: " انْطَلِقَا وَبَشِّرَا، وَلَا تُنَفِّرَا، وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا، فَإِنَّهُ قَدْ أُنْزِلَتْ عَلِيَّ {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا} [الأحزاب: ٤٥] عَلَى أُمَّتِكِ {وَمُبَشِّرًا} [الأحزاب: ٤٥] بِالْجَنَّةِ {وَنَذِيرًا} [البقرة: ١١٩] مِنَ النَّارِ {وداعيًا} [الأحزاب: ٤٦] إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ {وسراجًا مُنيرًا} [الأحزاب: ٤٦] بِالْقُرْآنِ "سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اے نبی! بے شک ہم نے آپ کو گواہ، خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا“ [سورۃ الاحزاب: 45] تو نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہما کو بلایا، جنہیں آپ نے یمن جانے کا حکم دے رکھا تھا، اور فرمایا: ”جاؤ اور خوشخبری دو، نفرت مت دلاؤ، آسانی پیدا کرو، مشکل مت بناؤ، کیونکہ مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے: اے نبی! بے شک ہم نے آپ کو گواہ بنایا ہے - یعنی آپ کی امت پر - اور خوشخبری دینے والا - یعنی جنت کی - اور ڈرانے والا - یعنی آگ سے - اور بلانے والا - یعنی اس گواہی کی طرف کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں - اور روشن چراغ - یعنی قرآن کے ذریعے۔“