المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بنة الجهني عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: سیدنا بنہ جہنی رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ ﷺ سے روایت
حدیث نمبر: 1179
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ بُنَّةَ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَوْمٍ فِي مَسْجِدٍ، سَلُّوا فِيهِ سَيْفًا فَهُمْ يَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ فَقَالَ: «لَعَنَ اللهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا، أَوَلَمْ أَنْهَكُمْ عَنْهُ؟ فَإِذَا سَلَّ أَحَدُكُمِ السَّيْفَ، فَلْيُغْمِدْهُ ثُمَّ لِيُعْطِيَهُ صَاحِبَهُ كَذَلِكَ»
حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَأَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَمْرٍو الْأُحْمُوسِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ تُبَيْعٍ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: «عَمُّورِيَّةُ كَلْبَةُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ، مِنْ أَجْلِ أَنَّهَا تَهَارُّ دُونَهَا»ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہیں بُنَّہ جہنی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی اللہ ﷺ ایک مسجد میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے اس میں تلوار میان سے نکالی ہوئی تھی اور وہ اسے آپس میں ایک دوسرے کو دے رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس پر لعنت کرے جو ایسا کرے، کیا میں نے تمہیں اس سے منع نہیں کیا تھا؟ جب تم میں سے کوئی تلوار میان سے نکالے تو اسے میان میں کر لے، پھر اسی طرح اپنے ساتھی کو دے۔“
کعب (الاحبار) بیان کرتے ہیں: ”عمّوریہ قسطنطنیہ کی کتیا ہے، اس لیے کہ وہ اس کے آگے بھونکتی ہے۔“