المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11741
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الْمِصِّيصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى كُلِّ مِيسَمٍ مِنَ الْإِنْسَانِ صَلَاةٌ كُلَّ يَوْمٍ» فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: هَذَا شَدِيدٌ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: «إِنَّ أَمْرًا بِالْمَعْرُوفِ ونهيًا عَنِ الْمُنْكَرِ صَلَاةٌ، وَإِنَّ حَمْلًا عَلَى الضَّعِيفِ صَلَاةٌ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ صَلَاةٌ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انسان کے ہر جوڑ پر روزانہ ایک نماز کا اجر واجب ہے۔“ بعض لوگوں نے عرض کیا: یہ تو بہت مشکل ہے، یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا نماز ہے، کمزور کا بوجھ اٹھانا نماز ہے، اور تم میں سے ہر کوئی نماز کی طرف جو قدم اٹھاتا ہے وہ نماز ہے۔“