حدیث نمبر: 11700
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَمِّي الْقَاسِمُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَرْمٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ: «نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ حَصْبَاءَ» فَنَاوَلَهُ " فَرَمَى بِهِ وُجُوهَ الْقَوْمِ، فَمَا بَقِي أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِلَّا امْتَلَأَتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحَصْبَاءِ، فَنَزَلَتْ {وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمَى} [الأنفال: ١٧] "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مجھے کنکریوں کی ایک مٹھی دو۔“ انہوں نے دے دی، تو آپ ﷺ نے وہ قوم کے چہروں پر پھینک دیں، اور ان میں سے کوئی ایسا نہ رہا جس کی آنکھیں کنکریوں سے نہ بھر گئی ہوں، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اے نبی! جب آپ نے کنکریاں پھینکیں تو آپ نے نہیں پھینکیں بلکہ اللہ نے پھینکیں“ [سورۃ الانفال: 17]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11700
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 285، حدیث 11750