المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11685
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح، وَحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ فِي سَفَرٍ قَالَ: «اللهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضُّبْنَةِ فِي السَّفَرِ، وَالْكَآبَةِ فِي الْمُنْقَلَبِ، اللهُمَّ اقْبِضْ لَنَا الْأَرْضَ وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ» فَإِذَا رَجَعَ قَالَ: «آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ» فَإِذَا دَخَلَ أَهْلُهُ قَالَ: «أَوْبًا أَوْبًا، لِرَبِّنَا تَوْبًا، لَا يُغَادِرُ عَلَيْنَا حَوبًا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ جب سفر پر نکلنے کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: ”اے اللہ! تو سفر میں ساتھی اور گھر والوں میں نگہبان ہے، اے اللہ! میں سفر کی مشقت سے، اور لوٹنے پر دل کے غم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ! ہمارے لیے زمین کو سمیٹ دے اور سفر ہم پر آسان فرما دے۔“ اور جب واپس لوٹتے تو فرماتے: ”ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔“ اور جب اپنے گھر والوں کے پاس داخل ہوتے تو فرماتے: ”واپسی ہے، واپسی ہے، اپنے رب کی طرف توبہ کے ساتھ، وہ ہم پر کوئی گناہ باقی نہ چھوڑے۔“