المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11576
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَطْرُقُوا النِّسَاءَ لَيْلًا» يَعْنِي إِذَا قَدِمَ أَحَدُكُمْ مِنْ سَفَرٍ لَا يَأْتِي أَهْلَهُ إِلَّا نَهَارًا، قَالَ: فَقَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَافِلًا مِنْ سَفَرٍ، وَذَهَبَ رَجُلَانِ فَسَبَقَا بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيَا أَهْلَيْهِمَا فَوَجَدَ كُلُّ وَاحِدٍ مَعَ أَهْلِهِ رَجُلًاترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رات کے وقت عورتوں پر اچانک وارد نہ ہوا کرو۔“ یعنی جب تم میں سے کوئی سفر سے واپس آئے تو اپنے گھر والوں کے پاس دن ہی میں جائے۔ راوی بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ایک سفر سے واپس تشریف لا رہے تھے، تو دو آدمی رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد کے بعد (جلدی میں) آگے بڑھ گئے اور اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ گئے، تو ان میں سے ہر ایک نے اپنی بیوی کے ہاں ایک اجنبی مرد کو پایا۔