المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، ثنا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْعَبَّاسِ: " يَا عَمَّاهُ أَلَا أُعَلِّمُكَ أَلَا أَمْنَحُكَ أَلَا أُخْبِرُكَ أَلَا أَفْعَلُ بِكَ عَشَرَ خِصَالٍ، إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللهُ لَكَ ذَنْبَكَ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، قَدِيمَهُ وَحَدِيثَهُ، سِرَّهُ وَعَلَانِيَتَهُ، صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ، خَطَأَهُ وَعَمْدَهُ: أَنْ تُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ مِنْهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ، فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَاءَةِ أَوَّلَ رَكْعَةٍ قُلْتَ وَأَنْتَ قَائِمٌ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً، ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُ وَأَنْتَ رَاكِعٌ عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُ وَأَنْتَ قَائِمٌ عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُ: وَأَنْتَ جَالِسٌ عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا فَذَلِكَ خَمْسَةٌ وَسَبْعُونَ، تَفْعَلُ ذَلِكَ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ فَلَوْ كَانَتْ ذُنُوبُكَ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ أَوْ رَمَلٍ عَالِجٍ غَفَرَهَا اللهُ لَكَ "سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے چچا جان! کیا میں آپ کو نہ سکھاؤں، نہ آپ کو کچھ عطا نہ کروں، نہ آپ کو نہ بتاؤں، نہ آپ کے ساتھ دس ایسے کام نہ کروں کہ اگر آپ نے ایسا کیا تو اللہ آپ کے تمام گناہ معاف فرما دے گا، اگلے پچھلے، پرانے نئے، پوشیدہ ظاہر، چھوٹے بڑے، بھول چوک سے کیے ہوئے اور جان بوجھ کر کیے ہوئے: (وہ یہ ہے کہ) آپ چار رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت پڑھیں، جب پہلی رکعت میں قرأت سے فارغ ہوں تو کھڑے کھڑے پندرہ مرتبہ کہیں: سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر، پھر رکوع کریں تو رکوع کی حالت میں دس مرتبہ کہیں، پھر سر اٹھائیں تو کھڑے کھڑے دس مرتبہ کہیں، پھر سجدہ کریں تو سجدے میں دس مرتبہ کہیں، پھر سر اٹھائیں تو بیٹھے بیٹھے دس مرتبہ کہیں، پھر سجدہ کریں تو دس مرتبہ کہیں، پھر سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں، یہ (کل ملا کر) پچھتر ہوئے، یہی عمل چار رکعتوں میں دہرائیں، پس اگر آپ کے گناہ سمندر کی جھاگ یا عالج کی ریت کے برابر بھی ہوں تو اللہ انہیں معاف فرما دے گا۔“