المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11543
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَبَّاسِ النَّسَائِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنِ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، ثنا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، " أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ رَضِي اللهُ عَنْهُ صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ خَشِيتُ أَنْ يَقْتُلَنِي الْبَرْدُ، وَقَدْ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا} [النساء: ٢٩] فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے حالتِ جنابت میں لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر جب وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے تو لوگوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ ﷺ نے انہیں بلا کر اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے خدشہ ہوا کہ سردی مجھے ہلاک کر دے گی، اور اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ”اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بے شک اللہ تم پر بہت مہربان ہے“ [سورۃ النساء: 29]۔ تو رسول اللہ ﷺ ان کے بارے میں خاموش رہے۔