المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11507
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ فِي صَلَاتِهِ أَنَّهُ أَحْدَثَ، وَلَمْ يُحْدِثْ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ، وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ حَتَّى يَفْتَحَ مَقْعَدَتَهُ فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ أَحْدَثَ وَلَمْ يُحْدِثْ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتَ ذَلِكَ بِأُذُنِهِ أَوْ يَجِدَ رِيحَ ذَلِكَ بِأَنْفِهِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جسے نماز میں یہ وہم ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے، حالانکہ اس نے کچھ نہیں کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے پاس اس کی نماز کی حالت میں آتا ہے، یہاں تک کہ اس کی نشست گاہ کھول دیتا ہے، پھر اسے یہ وہم دلاتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے حالانکہ اس نے کچھ نہیں کیا۔ سو جب تم میں سے کوئی یہ محسوس کرے تو اس وقت تک نماز سے نہ پھرے جب تک اپنے کان سے اس کی آواز نہ سن لے یا اپنی ناک سے اس کی بو نہ پا لے۔“