المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11476
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ سَلْمَانَ الْمَازِنِيُّ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ رَكِبَ وَأَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَجْمَعَهَا مَعَ الْعَصْرِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَ وَقَدْ زَاغَتِ الشَّمْسُ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَ وَقْتَ الْمَغْرِبِ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَ قَبْلَ وَقْتِ الْمَغْرِبِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعِشَاءِ» .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب سورج ڈھلنے سے پہلے سوار ہونا چاہتے تو سوار ہو جاتے اور ظہر کو مؤخر کر کے عصر کے ساتھ جمع کر لیتے، اور جب سورج ڈھلنے کے بعد سوار ہونا چاہتے تو سوار ہونے سے پہلے ظہر و عصر جمع کر لیتے، اور جب مغرب کے وقت سوار ہونا چاہتے تو سوار ہونے سے پہلے مغرب و عشاء پڑھ لیتے، اور جب مغرب کے وقت سے پہلے سوار ہونا چاہتے تو مغرب کو مؤخر کر کے عشاء کے ساتھ جمع کر لیتے۔