❮
❯
حدیث نمبر: 11436
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ الزُّبَيْرِ الْمَغْرِبَ «فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ ليَسْتَلِمَ الْحَجَرَ فَسَبَّحُوا بِهِ فَرَجَعَ، فَأَتَمَّ مَا بَقِي وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ» فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: لِلَّهِ أَبُوهُ مَا أَمَاطَ عَنْ سُنَّةِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ

عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے پیچھے مغرب کی نماز پڑھی، انہوں نے دو رکعت پر سلام پھیر دیا، پھر حجرِ اسود کا استلام کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو لوگوں نے سبحان اللہ کہا، وہ واپس آئے، باقی نماز مکمل کی اور سجدہ سہو کے دو سجدے کیے۔ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ان کے باپ کی کیا بات ہے (یعنی کیا خوب)! انہوں نے اپنے نبی ﷺ کی سنت سے ذرا بھی انحراف نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11436
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 199، حدیث 11484