المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بريدة بن الحصيب الأسلمي يكنى أبا عبد الله باب: سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 1141
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْجَرِّ فَانْتَبِذُوا فِي كُلِّ وِعَاءٍ وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ، فَكُلُوا وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا»ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، تو اب ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں، اور میں نے تمہیں مٹکوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، تو اب ہر برتن میں نبیذ بناؤ اور ہر نشہ آور چیز سے بچو، اور میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع کیا تھا، تو اب کھاؤ، سفر کا توشہ بھی بناؤ اور ذخیرہ بھی کرو۔“