المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ امْرَأَةً، أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَكَتْ إِلَيْهِ أَنَّهَا أُنْكِحَتْ وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَنُزِعَتْ مِنْ زَوْجِهَا، وَكَانَتْ ثَيِّبًا، فَنَكَحَتْ بَعْدَ ذَلِكَ أَبَا لُبَابَةَ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور شکایت کی کہ اس کا نکاح اس کی ناپسندیدگی کے باوجود کر دیا گیا ہے، چنانچہ اسے اس کے شوہر سے الگ کر دیا گیا، وہ ثیبہ تھی، اس کے بعد اس نے ابولبابہ رضی اللہ عنہ سے نکاح کر لیا۔