المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11395
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ: وَزَعَمَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ لأذْبَحَنَّ نَفْسِي فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ، ثُمَّ تَلَا {وفديناهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ} [الصافات: ١٠٧] "ترجمہ
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور عرض کیا: میں نے نذر مانی ہے کہ میں اپنے آپ کو ذبح کر دوں گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ﷺ میں بہترین نمونہ ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور ہم نے اسے ایک بڑی قربانی کے بدلے چھڑا لیا“ [سورۃ الصافات: 107]۔