حدیث نمبر: 11344
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ بَاعَ طَعَامًا، فَلَا يَبِيعُهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ» . هَكَذَا رَوَاهُ قَبِيصَةُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، وَرَوَاهُ أَصْحَابُ حَمَّادٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَهُوَ الصَّوَابُ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کوئی غلہ خریدے تو وہ اسے آگے نہ بیچے جب تک اسے پورا اپنے قبضے میں نہ لے لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے قبیصہ نے حماد بن سلمہ سے، عمرو سے، عطاء سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ حماد کے دیگر شاگردوں نے اسے حماد سے، عمرو سے، طاوس سے روایت کیا ہے، اور عمرو بن دینار کے شاگردوں نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، اور یہی درست ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11344
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 169، حدیث 11392