المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11335
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ لِمَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ مَيْتَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا عَلَى أَهْلِ هَذِهِ لَوْ أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ؟» فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا مَيْتَةُ قَالَ: «إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کا گزر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک باندی کی مری ہوئی بکری کے پاس سے ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان لوگوں پر کیا حرج ہے اگر وہ اس کی کھال لے لیں، اسے دباغت دیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں؟“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ تو مردار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام کیا گیا ہے۔“