المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11304
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عِمْرَانَ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ: أَلَا أُرِيكَ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟ قُلْتُ: بَلَى قَالَ: هَذِهِ الْمَرْأَةُ السَّوْدَاءُ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُصْرَعُ، وَإِنِّي أَنَكْشِفُ فَادْعُ اللهَ لِي فَقَالَ: «إِنْ شِئْتِ صَبَرْتِ، وَلَكِ الْجَنَّةُ، وَإِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللهَ أَنْ يُعَافِيَكِ» فَقَالَتْ: أَصْبِرُ. فَقَالَتْ: إِنِّي أَنَكْشِفُ فَادْعُ اللهَ أَنْ لَا أَنَكْشِفَ، فَدَعَا لَهَاترجمہ
…کیا میں تمہیں جنت والی ایک عورت نہ دکھاؤں؟ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ فرمایا: یہ سیاہ فام عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے مرگی آتی ہے اور اس کی وجہ سے میرا ستر کھل جاتا ہے، آپ میرے لیے اللہ سے دعا کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو صبر کرو، تمہارے لیے جنت ہے، اور اگر چاہو تو میں اللہ سے دعا کروں کہ وہ تمہیں عافیت دے۔“ اس نے کہا: میں صبر کروں گی۔ پھر اس نے کہا: مجھے ستر کھلنے کا مسئلہ ہے، آپ اللہ سے دعا کریں کہ میرا ستر نہ کھلے، تو آپ ﷺ نے اس کے لیے دعا کی۔