المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11267
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، ثنا أَبِي، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُعْضَدُ شَوْكُ الْحَرَمِ، وَلَا يُقْتَلُ صَيْدُهُ، وَلَا يُخْتَلَى خَلَاهُ، وَلَا يَحِلُّ لُقَطَتُهُ أَلَا لِمُنْشِدٍ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”حرم کے کانٹے دار درخت نہ کاٹے جائیں، اس کا شکار نہ مارا جائے، اس کی تازہ گھاس نہ کاٹی جائے، اور اس کی گری ہوئی چیز اٹھانا جائز نہیں سوائے اعلان کرنے والے کے۔“