المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11252
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ طَلِيقٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُما، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: «مَنْ عَادَ مَرِيضًا؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا قَالَ: «مَنْ شَيَّعَ جَنَازَةً؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا قَالَ: «مَنْ جَمَعَهُنَّ فِي يَوْمٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آج کس نے روزہ رکھا ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کس نے کسی مریض کی عیادت کی ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کس نے کسی جنازے کے ساتھ چل کر اسے پہنچایا ہے؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص ایک دن میں یہ سب کام جمع کر لے وہ جنت میں داخل ہو گا۔“