حدیث نمبر: 11226
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ، أَنَّ مَيْمُونًا الْمَكِّيَّ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى ابْنَ الزُّبَيْرِ «صَلَّى بِالنَّاسِ يُشِيرُ بِكَفَّيْهِ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ إِذَا قَامَ، وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا نَهَضَ» فَانْطَلَقْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ إِنِّي رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يُصَلِّي صَلَاةً لَمْ أَرَ أَحَدًا يُصَلِّيَهَا وَوَصَفْتُ لَهُ هَذِهِ الْإِشَارَةَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنْ أَرَدْتَ أَنْ تَنْظُرَ إِلَى صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاقْتَدِ بِصَلَاةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ
ترجمہ

میمون مکی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اور جب نماز میں کھڑے ہوتے، رکوع کرتے، رکوع سے سر اٹھاتے اور کھڑے ہوتے تو اپنی ہتھیلیوں سے اشارہ کرتے تھے، تو میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا اور عرض کیا: میں نے ابن زبیر کو ایسی نماز پڑھتے دیکھا ہے جو میں نے کسی اور کو پڑھتے نہیں دیکھا، اور میں نے انہیں یہ اشارہ کر کے بتایا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر تم نبی کریم ﷺ کی نماز دیکھنا چاہتے ہو تو ابن زبیر کی نماز کی پیروی کرو۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11226
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 133، حدیث 11273