المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة بن خالد، عن ابن عباس باب: عکرمہ بن خالد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11225
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كُنْتُ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ «فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَ بِيَدِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ صَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً حَرَزْتُ قِيَامَهُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ قَدْرَ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھا کہ نبی کریم ﷺ رات کو نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، میں آپ ﷺ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا تو آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنی دائیں طرف کر دیا، پھر آپ ﷺ نے تیرہ رکعتیں پڑھیں، میں نے اندازہ لگایا کہ آپ ﷺ ہر رکعت میں سورۃ المزمل کے برابر قیام فرماتے تھے۔