المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن دينار، عن ابن عباس باب: عمرو بن دینار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11167
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " كَانَتْ عُكَاظٌ وَمِجَنَّةُ وَذُو الْمَجَازِ أَسْوَاقٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ تَأَثَّمُوا فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ} [البقرة: ١٩٨] فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”عکاظ، مجنہ اور ذوالمجاز زمانہ جاہلیت کے بازار تھے، جب اسلام آیا تو لوگوں نے حج کے دوران تجارت کرنے کو گناہ سمجھا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: 'تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو' [البقرہ: 198]“ - یعنی حج کے مواسم (ایام) میں۔