المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن دينار، عن ابن عباس باب: عمرو بن دینار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11165
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «كُتِبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ عَشْرٌ مِنْ مائتينِ، ثُمَّ خُفِّفَ عَنْهُمْ» فَقَالَ: {الْآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا} [الأنفال: ٦٦] الْآيَةَ فَكُتِبَ: «أَنْ لَا يَفِرَّ الْمِائَةُ مِنَ الْمِائَتَيْنِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”ان پر شروع میں یہ فرض کیا گیا تھا کہ دس آدمی دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں، پھر ان پر یہ تخفیف کی گئی۔“ تو فرمایا: ”اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی اور جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے“ [الانفال: 66] پوری آیت، تو یہ حکم لکھا گیا: ”ایک سو دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں۔“