المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن دينار، عن ابن عباس باب: عمرو بن دینار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيْفٌ قائمتُهُ مِنْ فِضَّةٍ، وَقُبْعَتْهُ مِنْ فِضَّةٍ، وَكَانَ يُسَمَّى ذَا الْفَقَارِ، وَكَانَتْ لَهُ قَوْسٌ يُسَمَّى السَّدَادَ، وَكَانَتْ لَهُ كِنَانَةٌ يُسَمَّى الْجُمْعَ، وَكَانَتْ لَهُ دِرْعٌ مُوَشَّحَةٌ بِالنُّحَاسِ يُسَمَّى ذَاتَ الْفُضُولِ، وَكَانَتْ لَهُ حَرْبَةٌ تُسَمَّى النَّبْعاءَ، وَكَانَ لَهُ مِجَنٌّ يُسَمَّى الذَّقَنَ، وَكَانَ لَهُ تُرْسٌ أَبْيَضُ يُسَمَّى الْموجزَ، وَكَانَ لَهُ فَرَسٌ أَدْهَمُ يُسَمَّى السَّكْبَ، وَكَانَ لَهُ سَرْجٌ يُسَمَّى الدَّاجَ، وَكَانَتْ لَهُ بَغْلَةٌ شَهْبَاءُ يُقَالُ لَهَا دُلْدُلٌ، وَكَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ تُسَمَّى الْقَصْوَاءَ، وَكَانَ لَهُ حِمَارٌ يُسَمَّى يَعْفُورَ، وَكَانَ لَهُ بِسَاطٌ يُسَمَّى الْكُرَّ، وَكَانَتْ لَهُ عَنَزَةٌ تُسَمَّى النَّمِرَ، وَكَانَتْ لَهُ رَكْوَةٌ تُسَمَّى الصَّادِرَ، وَكَانَتْ لَهُ مَرْآةٌ تُسَمَّى الْمُدِلَّةَ، وَكَانَ لَهُ مقراضٌ يُسَمَّى الْجَامِعَ، وَكَانَ لَهُ قَضِيبُ شَوْحَطٍ يُسَمَّى الْمُشَوِّقَ»سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کی ایک تلوار تھی جس کی مٹھی چاندی کی تھی اور نیام کا سرا بھی چاندی کا تھا، اسے 'ذوالفقار' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی ایک کمان تھی جسے 'السداد' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک ترکش تھا جسے 'الجمع' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی ایک زرہ تھی جس پر تانبے کا کام تھا، اسے 'ذاتُ الفضول' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک نیزہ تھا جسے 'النبعاء' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی ایک ڈھال تھی جسے 'الذقن' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی ایک سفید ڈھال تھی جسے 'الموجز' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک سیاہ گھوڑا تھا جسے 'السَّکب' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک زین تھا جسے 'الداج' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک خاکستری خچر تھا جسے 'دلدل' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی ایک اونٹنی تھی جسے 'القصواء' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک گدھا تھا جسے 'یعفور' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک بچھونا تھا جسے 'الکُرّ' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی ایک چھڑی تھی جسے 'النَّمِر' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک لوٹا تھا جسے 'الصادر' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کا ایک آئینہ تھا جسے 'المُدِلّہ' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی ایک قینچی تھی جسے 'الجامع' کہا جاتا تھا، اور آپ ﷺ کی 'شوحط' لکڑی کی ایک چھڑی تھی جسے 'المُشَوِّق' کہا جاتا تھا۔“