المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ، ثنا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا عَاقٌّ، وَلَا مَنَّانٌ» قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَشَقَّ ذَلِكَ عَلِيَّ لِأَنَّ الْمُؤْمِنِينَ يُصِيبُونَ ذُنُوبًا حَتَّى وَجَدْتُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللهِ فِي الْعَاقِّ {فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ} [محمد: ٢٢] الْآيَةُ وَفِي الْمَنَّانِ {لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى} [البقرة: ٢٦٤] الْآيَةَ وَفِي الْخَمْرِ {إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ} [المائدة: ٩٠] إِلَى قَوْلِهِ {فَاجْتَنِبُوهُ} [المائدة: ٩٠]سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شرابی، والدین کا نافرمان، اور احسان جتانے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھ پر یہ بات گراں گزری کیونکہ مومن بھی گناہوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ میں نے یہ بات اللہ کی کتاب میں پائی: والدین کی نافرمانی کے بارے میں: ”تو کیا تم سے یہ توقع کی جائے کہ اگر تم حکمران بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو گے اور اپنے رشتے ناتے توڑ دو گے“ [محمد: 22] پوری آیت، اور احسان جتانے کے بارے میں: ”اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور تکلیف پہنچا کر باطل نہ کرو“ [البقرہ: 264] پوری آیت، اور شراب کے بارے میں: ”شراب، جوا، بت اور فال کے تیر، یہ سب گندگی ہیں“ [المائدہ: 90] سے ”تو ان سے بچو“ [المائدہ: 90] تک۔