❮
❯
حدیث نمبر: 11119
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى زَمْزَمَ فَنَزَعْنَا لَهُ دَلْوًا فَشَرِبَ، ثُمَّ مَجَّ فِي الدَّلْوِ، ثُمَّ صَببناهُ فِي زَمْزَمَ ثُمَّ قَالَ: «لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا عَلَيْهَا لَنَزَعْتُ بِيَدِي»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ زمزم کے پاس آئے، تو ہم نے آپ ﷺ کے لیے ایک ڈول نکالا، آپ ﷺ نے اس سے پیا، پھر ڈول میں کلی کی، پھر ہم نے اسے زمزم میں انڈیل دیا، پھر فرمایا: ”اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ (لوگ) اس (خدمت) میں تم پر غالب آ جائیں گے تو میں خود اپنے ہاتھ سے نکالتا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11119
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 97، حدیث 11165