المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11097
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ {وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ} [الكهف: ٢٤] قَالَ: «إِذَا نَسِيتَ الِاسْتِثْنَاءَ، فاسْتَثْنِ إِذَا ذَكَرْتَ، وَهِي لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاصَّةً، وَلَيْسَ لَنَا أَنْ نَسْتَثْنِيَ إِلَّا فِي صِلَةِ الْيَمِينِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے فرمان ”اور جب بھول جاؤ تو اپنے رب کو یاد کرو“ [الکہف: 24] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”یعنی جب تم 'ان شاء اللہ' کہنا بھول جاؤ تو جب یاد آئے تب کہہ لو، اور یہ رعایت خاص رسول اللہ ﷺ کے لیے تھی، اور ہمارے لیے جائز نہیں کہ ہم استثناء کریں سوائے قسم کے تسلسل میں۔“