المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ الْكُوفِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ثَلَاثًا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " عَصَيْتَ رَبَّكَ، وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: ١] "ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا: اے ابو عباس! میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم نے اپنے رب کی نافرمانی کی، اور تمہاری بیوی تم سے جدا ہو گئی۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: 'اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت میں طلاق دو'“ [الطلاق: 1]۔