المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو إدريس، عن بلال باب: ابوادریس کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1109
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: مَسَحَ بِلَالٌ عَلَى مُوقَيْهِ، فَقِيلَ لَهُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ، وَالْخِمَارِ» ، لَمْ يَذْكُرْ مَعْمَرٌ فِي حَدِيثِهِ: أَبَا إِدْرِيسَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَترجمہ
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: بلال رضی اللہ عنہ نے اپنے موزوں پر مسح کیا، تو ان سے پوچھا گیا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں اور عمامے پر مسح کرتے دیکھا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: معمر نے اپنی روایت میں ابوادریس کا ذکر نہیں کیا، اور اسی طرح یحییٰ بن ابی اسحاق نے بھی ابوقلابہ سے روایت کی ہے۔