المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11040
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْلَةَ أُسْرِي بِي: «رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ يُشْبِهُني، وَرَأَيْتُ مُوسَى طُوَالٌ جَعْدٌ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ، وَرَأَيْتُ عِيسَى أَحْمَرُ رَبْعَةٌ سَبِطٌ، كَأَنَّ رَأْسَهُ يَقْطُرُ الدُّهْنَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے شبِ معراج فرمایا: ”میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، وہ مجھ سے مشابہت رکھتے تھے، اور میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا، قد آور، گھنگھریالے بالوں والے، گویا وہ قومِ شنوءہ کے مردوں میں سے تھے، اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا، سرخ رنگ، درمیانے قد، سیدھے بالوں والے، گویا ان کے سر سے تیل ٹپک رہا ہو۔“