المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عباس باب: مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11024
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا: أَنَّ فِتْيَانًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَعْمِلْنَا عَلَى هَذِهِ الصَّدَقَةِ نَصِيبُ مِنْهَا مَا يُصِيبُ النَّاسُ وَنُؤَدِّي كَمَا يُؤَدُّونَ فَقَالَ: «إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ وَهِي أَوْسَاخُ النَّاسِ، وَلَكِنْ مَا ظَنُّكُمْ إِذَا أَنَا أَخَذْتُ بِحَلْقَةِ الْجَنَّةِ هَلْ أُوثِرَ عَلَيْكُمْ أَحَدًا»ترجمہ
...ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بنی ہاشم کے کچھ نوجوان نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں اس صدقے کی وصولی پر مقرر فرما دیں، ہمیں بھی اس میں سے اتنا ملے گا جتنا لوگوں کو ملتا ہے، اور ہم بھی اسی طرح ادا کریں گے جس طرح وہ ادا کرتے ہیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم آلِ محمد کے لیے صدقہ حلال نہیں، یہ تو لوگوں کا میل کچیل ہے، لیکن تمہارا کیا خیال ہے جب میں جنت کے حلقے کو پکڑوں گا تو کیا کسی کو تم پر ترجیح دوں گا؟“