المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10970
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلْطيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ فِي مِحَفَّتِهَا فَأَخْرَجَتْ صَبِيًّا فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللهِ أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک عورت کے پاس سے ہوا جو اپنی سواری (کجاوے) میں تھی، اس نے ایک بچہ نکالا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہیں (بھی اس کا) اجر ملے گا۔“