حدیث نمبر: 10920
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، ثنا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مَا أَطْيَبَكِ، وَأَطْيَبَ رِيحَكِ، وَأَعْظَمَ حُرْمَتَكَ، وَالْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ حُرْمَةً مِنْكِ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَكِ حَرَامًا، وَحَرَّمَ مِنَ الْمُؤْمِنِ مَالَهُ وَدَمَهُ وَعِرْضَهُ، وَأَنْ نَظُنَّ بِهِ ظَنًّا سَيِّئًا»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کعبہ کی طرف دیکھ کر فرمایا: ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو کتنی پاکیزہ ہے، تیری خوشبو کتنی اچھی ہے، اور تیری حرمت کتنی عظیم ہے! اور مومن کی حرمت تجھ سے بھی بڑی ہے۔ بے شک اللہ عزوجل نے تجھے حرمت والا بنایا، اور مومن کا مال، اس کا خون اور اس کی عزت حرام قرار دی، اور یہ بھی کہ اس کے بارے میں برا گمان کیا جائے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10920
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 37، حدیث 10966