حدیث نمبر: 10908
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنُ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَرَجُلٌ يَقُودُهُ بحزامٍ فِي أَنْفِهِ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَيْهِ فَقَطَعَهُ وَقَالَ: «قُدْهُ بِيَدِهِ» وَمَرَّ بِرَجُلٍ قَدْ رَبَطَ يَدَهُ إِلَى إِنْسَانٍ بِسَيْرٍ أَوْ بِخَيْطٍ أَوْ شَيْءٍ غَيْرِ ذَلِكَ فَقَطَعَهُ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُدْهُ بِيَدِهِ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جو بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا اور ایک آدمی اسے اپنی نذر کے سبب اس کی ناک میں (باندھی ہوئی) رسی سے کھینچ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے وہ رسی کاٹ دی اور فرمایا: ”اسے اپنے ہاتھ سے پکڑ کر لے چلو۔“ پھر آپ ﷺ کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جس نے اپنا ہاتھ کسی دوسرے انسان کے ساتھ تسمے یا دھاگے یا کسی اور چیز سے باندھ رکھا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے بھی کاٹ دیا اور فرمایا: ”اسے اپنے ہاتھ سے پکڑ کر لے چلو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10908
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 34، حدیث 10954