المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10907
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، أَخُو الْحَجَّاجِ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي آخُذُ بِحُجَزِكُمْ أَقُولُ اتَّقُوا النَّارَ اتَّقُوا الْحُدُودَ، فَإِذَا مُتُّ تَرَكْتُكُمْ، وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ فَقَدْ أَفْلَحَ، فَيُؤْتَى بِأَقْوَامٍ فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ رَبِّ فَيَقُولُ: إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا بَعْدَكَ يَرْتَدُّوا عَلَى أَعْقَابِهِمْ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہاری کمروں کے تسمے پکڑ کر کہتا ہوں: آگ سے بچو! حدود (اللہ کی مقرر کردہ سزاؤں کے اسباب) سے بچو! پھر جب میں فوت ہو جاؤں گا تو تمہیں چھوڑ جاؤں گا، اور حوض پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں گا، جو وہاں آئے گا وہ کامیاب ہو گا۔ پھر کچھ لوگوں کو لایا جائے گا تو انہیں بائیں طرف پکڑ لیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے رب! تو کہا جائے گا: یہ لوگ تیرے (دنیا سے جانے کے) بعد ہمیشہ اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے پھرتے رہے۔“