المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10861
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْخَيَّاطُ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَاللهِ مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ فِي ذِي الْحِجَّةِ إِلَّا لِيَقْطَعَ بِذَلِكَ مِنْ قَوْلِ أَهْلِ الشِّرْكِ، فَإِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ قُرَيْشٍ، وَمَنْ دَانَ دِينَهُمْ كَانُوا يَقُولُونَ: إِذَا عَفَا الْوَبَرْ، وَبَرَأَ الدَّبَرْ، وَدَخَلَ صَفَرْ فَقَدْ حَلَّتِ الْعُمْرَةُ لِمَنِ اعْتَمَرْ، فَكَانُوا يُحْرِمُونَ الْعُمْرَةَ حَتَّى يَنْسَلِخَ ذُو الْحِجَّةِ، وَالْمُحَرَّمُ، فَوَاللهِ «مَا أَعْمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ إِلَّا لِيَقْضِيَ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِمُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ذوالحجہ میں عمرہ صرف اس لیے کرایا تاکہ اس کے ذریعے اہلِ شرک کی بات کو ختم کر دیں، کیونکہ قریش کا یہ قبیلہ اور جو لوگ ان کے دین پر تھے، کہا کرتے تھے: جب (اونٹوں کے) بال بڑھ آئیں، اور زخم مندمل ہو جائے، اور صفر داخل ہو جائے تو جو عمرہ کرنا چاہے اس کے لیے عمرہ حلال ہو جاتا ہے، تو وہ عمرے کو اس وقت تک حرام سمجھتے جب تک ذوالحجہ اور محرم نہ گزر جاتے۔ اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو عمرہ صرف اسی لیے کرایا تاکہ ان کی اس بات کو ختم کر دیں۔