المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10860
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا وُهَيْبٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " كَانُوا يَرَوْنَ الْعُمْرَةَ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ مِنْ أَفْجَرِ الْفُجُورِ فِي الْأَرْضِ، وَكَانُوا يُسَمُّونَ الْمُحَرَّمَ صَفَرًا، وَيَقُولُونَ: إِذَا بَرَأَ الدَّبَرْ، وَعَفَا الْأَثَرْ، وَسَلَخَ صَفَرْ حَلَّتِ الْعُمْرَةُ لِمَنِ اعْتَمَرْ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: لوگ حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کو زمین پر سب سے بڑی بدکاری میں سے سمجھتے تھے، اور وہ محرم کو صفر کہا کرتے تھے، اور کہتے تھے: جب زخم مندمل ہو جائے، نشان مٹ جائے، اور صفر ختم ہو جائے تو جو عمرہ کرنا چاہے اس کے لیے عمرہ حلال ہو جاتا ہے۔