حدیث نمبر: 10756
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ الضَّبِّيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ مِسْمَارٍ، ثنا هِشَامُ بنُ سُلَيمَانَ، عَنِ ابنِ جُرَيجٍ، حَدَّثَنِي صَالِحُ بنُ أَبِي صَالِحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِامْرَأَةٍ بِهَا جُنُونٌ فَقَالَ: «أَيُّهُمَا أَحَبُّ إِلَيْكِ؟ أَتَبْرَئِينَ مِنْ هَذَا أَحَبُّ إِلَيْكِ أَوْ تَصْبِرِينَ وَلَكِ الْجَنَّةُ؟» قَالَتْ: لِيَ الْجَنَّةُ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ ایک ایسی عورت کے پاس سے گزرے جسے مرگی (جنون کی بیماری) تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کون سی بات زیادہ پسند ہے؟ کیا تم اس بیماری سے شفا چاہتی ہو، یا صبر کرو اور تمہارے لیے جنت ہے؟“ اس نے کہا: میرے لیے جنت ہی بہتر ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10756
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 326، حدیث 10802