المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عمرو بن عطاء عن ابن عباس باب: محمد بن عمرو بن عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10750
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ السَّامِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: «إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَقِيَتْهُ هَدِيَّةٌ؛ عُضْوٌ مِنْ شَاةٍ، فَأَكَلَ مِنْهَا لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» .ترجمہ
محمد بن عمرو بن عطاء بیان کرتے ہیں: میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا تو انہوں نے فرمایا: نبی کریم ﷺ نماز کے لیے نکلے تو آپ ﷺ کو ایک ہدیہ ملا، بکری کا ایک عضو، تو آپ ﷺ نے اس میں سے ایک یا دو لقمے کھائے، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔