المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
موسى بن يسار عن ابن عباس باب: موسیٰ بن یسار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ، عَنْ خَالِهِ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يُبْسَطُ لَهُ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ فَيَتَحَدَّثُ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَخْبِرْنِي عَمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَا أُخْبِرُكُ إِلَّا مَا رَأَيْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فِي بَيْتِهِ فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْبَابِ أُتِيَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَرَجَعَ بِأَصْحَابِهِ فَأَكَلَ وَأَكَلُوا، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ". وَخَالُ ابْنِ إِسْحَاقَ مُوسَى بْنُ يَسَارٍسیدنا ابن اسحاق کے ماموں موسیٰ بن یسار بیان کرتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے جمعہ کے دن میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں بستر بچھایا جاتا اور وہ باتیں کیا کرتے، تو ایک شخص نے ان سے کہا: مجھے اس چیز کے بارے میں بتائیں جسے آگ نے چھوا ہو۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تمہیں صرف وہی بتاؤں گا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے دیکھا۔ آپ ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ آپ ﷺ کے گھر میں تھے کہ مؤذن آیا تو آپ ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوئے، یہاں تک کہ جب دروازے پر پہنچے تو روٹی اور گوشت سے بھری ایک رکابی لائی گئی، تو آپ ﷺ اپنے صحابہ سمیت واپس لوٹے اور کھایا اور انہوں نے بھی کھایا، پھر آپ ﷺ نماز کی طرف واپس گئے اور وضو نہیں کیا۔