حدیث نمبر: 10627
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُبَيْحٍ الزَّيَّاتُ الْكُوفِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا أَبِي، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى فَقَالَ: «اللهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيعًا، طَبَقًا عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ» ، فَمَا لَبِثْنَا أَنْ مُطِرْنَا حَتَّى سَالَ كُلُّ شَيْءٍ، حَتَّى أَتَوْهُ فَقَالُوا: قَدْ غَرِقْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللهُمَّ حَوَالَيْنَا، وَلَا عَلَيْنَا»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بارش طلب کرتے ہوئے دعا کی: ”اے اللہ! ہمیں ایسی بارش عطا فرما جو (تنگی سے) نجات دلانے والی، پھل لانے والی، جلد آنے والی، دیر نہ کرنے والی، نفع دینے والی اور نقصان نہ دینے والی ہو۔“ تو ابھی زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ بارش برسنے لگی یہاں تک کہ ہر چیز بہنے لگی، حتیٰ کہ لوگ آپ ﷺ کے پاس آ کر کہنے لگے: ہم ڈوب گئے ہیں! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے اردگرد برسا، ہم پر (زیادہ) نہ برسا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10627
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 285، حدیث 10673