المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عبد الله عن أبيه باب: عبیداللہ بن عبداللہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 10596
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي جَهْضَمٍ مُوسَى بْنِ سَالِمٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي فِتْيَةٍ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ: هَلْ كَانَ يَقْرَأُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ: لَا قَالَ: لَعَلَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي نَفْسِهِ
قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدًا أُمِرَ بِأَمْرٍ فَبَلَّغَ، وَاللهِ مَا خَصَّنَا بِشَيْءٍ دُونَ النَّاسِ إِلَّا بِثَلَاثَةٍ: أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوءَ، وَأَمَرَنَا أَنْ لَا نَأْكُلَ الصَّدَقَةَ، وَلَا نُنْزِي الْحُمُرَ الْحُمُرَ عَلَى الْخَيْلِترجمہ
عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس کہتے ہیں: ہم بنو ہاشم کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے تھے، تو ایک آدمی نے ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر میں قرأت کرتے تھے؟ فرمایا: نہیں۔ اس نے کہا: شاید آپ ﷺ دل ہی دل میں قرأت کرتے ہوں۔
فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک بندے تھے جنہیں حکم دیا گیا تو انہوں نے وہی پہنچا دیا، اللہ کی قسم! اللہ نے ہمیں لوگوں کے مقابلے میں کسی چیز میں خاص نہیں کیا سوائے تین باتوں کے: ہمیں حکم دیا کہ ہم وضو مکمل کریں، ہمیں حکم دیا کہ ہم صدقہ نہ کھائیں، اور یہ کہ ہم گدھوں کو گھوڑیوں پر جفتی کے لیے نہ چڑھائیں۔