المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومن مناقب عبد الله بن عباس وأخباره باب: اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے مناقب اور حالات میں سے
حدیث نمبر: 10565
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ يَأْخُذُ الْحَبَّةَ مِنَ الرُّمَّانِ فَيَأْكُلُهَا، قِيلَ لَهُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، لِمَ تَفْعَلُ هَذَا؟ قَالَ: «إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّهُ لَيْسَ فِي الْأَرْضِ رُمَّانَةٌ تُلْقَحُ إِلَّا بِحَبَّةٍ مِنْ حَبِّ الْجَنَّةِ، فَلَعَلَّهَا هَذِهِ»ترجمہ
عبدالحمید بن جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما انار کا دانہ لے کر کھاتے تھے، ان سے پوچھا گیا: اے ابن عباس! آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ فرمایا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ زمین میں کوئی انار ایسا نہیں جس میں جنت کے دانوں میں سے کوئی دانہ شامل نہ ہو، تو شاید یہی وہ دانہ ہو۔“