المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10514
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا قَبَّلَ امْرَأَةً فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ} [هود: ١١٤] ، فَقَالَ الرَّجُلُ: هِيَ لِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «لَا، بَلْ هِيَ لِأُمَّتِي»ترجمہ
(ایک آدمی نے عرض کیا:) میں نے ایسا ایسا کام کیا ہے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”دن کے دونوں کناروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں“ [سورۃ ہود: 114]۔ اس آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ خاص میرے لیے ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ میری پوری امت کے لیے ہے۔“