حدیث نمبر: 10486
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَصَمِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الرُّؤْيَا بُشْرَى مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَهِيَ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَإِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَإِنَّهُ مَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ، وَمَنْ عَقَّبَ الصَّلَاةَ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ»
ترجمہ

سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ عزوجل کی طرف سے خوشخبری ہے، اور یہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔ اور تمہاری یہ آگ جہنم کی لپٹ کے ستر اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔ اور جو شخص مسجد میں نماز کا انتظار کرتے ہوئے آئے وہ اس وقت تک نماز ہی میں ہے جب تک بے وضو نہ ہو، اور جو ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرے وہ اس وقت تک نماز ہی میں ہے جب تک بے وضو نہ ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10486
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 221، حدیث 10532