المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10475
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُخْتَارُ بْنُ غَسَّانَ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ وَهُوَ يَأْكُلُ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: «اطْعَمْ» ، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: «اطْعَمْ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَنَزَلَ رَمَضَانُ فَتُرِكَ هَذَا الْيَوْمُ»ترجمہ
ابوسعد کہتے ہیں: میں عاشوراء کے دن سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو وہ کھانا کھا رہے تھے، اتنے میں ایک آدمی آیا تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ انہوں نے فرمایا: ”کھاؤ، یہ وہ دن ہے جس کا روزہ رمضان کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا، پھر رمضان نازل ہوا تو یہ دن ترک کر دیا گیا۔“