حدیث نمبر: 10461
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَصْبَهَانِيُّ الْبَزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو يَحْيَى صَاعِقَةُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَبَّاسِ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ قَالَ: كَانَ أَبِي قَدْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مَعَنَا، قُلْتُ: مَا لَكَ قَدْ تَرَكْتَ الصَّلَاةَ مَعَنَا؟ قَالَ: إِنَّكُمْ تُخَفِّفُونَ، قُلْتُ: وَأَيْنَ قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِيكُمُ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ» ؟ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ ذَلِكَ، ثُمَّ صَلَّى ثَلَاثَةَ أَضْعَافِ مَا تُصَلُّونَ
ترجمہ

ابراہیم تیمی کہتے ہیں: میرے والد نے ہمارے ساتھ نماز پڑھنا چھوڑ دیا تھا، میں نے پوچھا: آپ نے ہمارے ساتھ نماز پڑھنا کیوں چھوڑ دیا؟ انہوں نے کہا: تم لوگ (نماز) مختصر کر دیتے ہو۔ میں نے کہا: تو پھر نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان کہاں گیا: ”تم میں بوڑھا، کمزور اور حاجت مند بھی ہوتا ہے“؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا ہے، پھر وہ اتنی نماز پڑھتے تھے جتنی تم پڑھتے ہو اس سے تین گنا زیادہ۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10461
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 214، حدیث 10507